متحدہ عرب امارات

گھر بیٹھے متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے یا ری نیو کرنے سے متعلق تمام طریقہ کار اور لوزمات کیلئے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے

خلیج اردو
11 فروری 2021
دبئی : کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کے ویزے کی معیاد پوری ہے تو آپ گھر سے نکلے بغیر کسی دفتر میں قدم رکھے بغیر ویزے کی تجدید کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ انلائن اپلائی کرکے ویزہ رینیو کر سکتے ہیں۔

فیڈرل اتھارٹی برائے آئڈنٹیٹی اینڈ سیٹیزنشپ آئی سی اے جو ابوظبہی ، شارجہ ، دبئی ، عجمان ، راس الخیمہ ، ام القوین اور فجیرہ میں ویزہ سے متعلق امور اور مسائل حل کرتی ہے، نے اس طریقہ کار کا اعلان کیا ہے جس میں ایک درخواست گزار رہائشی ویزہ کی تجدید کو انلائن گھر بیٹھے کر سکتا ہے۔

آئی سی اے کے سوشل میڈیا چینلز پر اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین www.ica.gov.ae ویب سائیٹ پر گھر سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ذیل میں چند آسان طریقے ہیں جن پر عمل کر ویزہ ریونیو کیا جا سکتا ہے۔
1) یو اے ای پاس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو رجسٹر کریں اور سمارٹ سروسز کیلیے لاگ ان کر سکتے ہیں۔
2) اس کیلیے ریزیڈنس پرمٹ رینیول سروس کا انتخاب کریں۔
3) اپلیکیشن ری ویو اور اپڈیٹ پر اپنے معلومات کی تصدیق کریں اور ممکنہ ضروری تبدیل کریں اور فیس ادا کریں –
4) اپنا شناختی کارڈ ری نیو کرنے کیلیے فیس ادا کریں اور اس کا اندراج کریں۔
5) مصدقہ ڈیلوری کمپنی کے ذمہ اپنا پاسپورٹ حوالے کریں۔
6 ) آپ کا پاسپورٹ کے ساتھ مصدقہ ڈیلوری کمپنی کے ذریعہ پہنچایا جائے گا اور رہائشی پرمٹ کے ساتھ لف کیا جائے گا۔

ویب سائیٹ پر آئی سی اے انلائن سروس پورٹل پر درجہ معلومات کے مطابق ریزیڈنسی پرمٹ 48 گھنٹوں میں ری نیو ہوگا۔ تاہم یہ جاننا ضروری ہے کہ کون کونسے ڈاکومنٹس درکار ہیں ؟ اس کا آسان جواب ہے کہ اس کا دارومدار سپانسر کمپنی یا فیملی پر منحصر ہے۔ اس کے علاوہ ویزے کی نوعیت پر بھی دارومدار کرتا ہے کہ کس قسم کی دستاویزات درکار ہیں۔ آئی ای اے کی ویب سائیٹ پر مکمل معلوم موجود ہیں کہ کون سے ویزے کیلیے کیا دستاویزات درکار ہیں۔

اگر آپ نجی ادارے کے ملازم ہیں اور آپ اپنے خاندان کے رہائشی ویزہ کی تجدید کرنا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے مندرجہ ذیل دستاویزات درکار ہوں گے۔
اسپانسر کا حالیہ کلر فوٹو گراف ، پاسپورٹ کاپی ، میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ جس کو متعلقہ مصدقہ ادارے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہو۔
امیدوار کا اماراتی آئی ڈی کارڈ ، املازمت کا کارڈ ، رہائشی لیز یا اسپانسر کی جانب سے ایکاموڈیشن کی ملکیت ، اسپانسر کے پاسپورٹ کی کاپی ، ابوظبہی ویزہ کیلئے میڈیکل انشورنس ۔

انلائن اپلیکیشن میں معلومات دیتے وقت احتیاط کیجئے کہ کوئی غلطی نہ ہو ، فیس کی ادایگی سے قبل ممکن بنائیں کہ اپنے معلومات کا باغور جائزہ لیا ہو اور اگر کہیں غلطی ہو تو اسے درست کیا گیا ہو، تمام معلومات کی تصدیق کے بعد جب آپ اپلیکیشن میں درخواست کو آگے بھیجیں گے تو اس کا ازسر نوجائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد آپ کو ویزہ ایشو ہو گا۔

Source : Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button