
خلیج اردو
12 فروری 2021
لندن : جمعرات کے روز چین نے بی بی سی کی نشریات پر پابندی عائد کی ہے۔ چین میں نشریاتی نگران ادارے نے اعلان کیا ہے کہ بی بی سی ورلڈ نیوز کو اب ملک میں نشریات جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس پر ردعمل میں برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے بی بی بی سی کی نشریات پر بندش ناقابل قبول فیصلہ ہے جس نے عالمی طور پر چین کے تشخص کو متائثر کیا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں رآب نے کہا کہ چین اس طرح اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے جیسے عمل کا مرتکب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے میڈیا اور انٹرنیٹ کی آزادی کے حقوق کو پامال کرنے والے کئی اقدامات کیے ہیں اور حالیہ اقدام سے چین کی ساکھ متائثر ہوگی۔
Source : Khaleej Times







