متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کیلئے خوشخبری

خلیج اردو
12 فروری 2021
دبئی : سعودی عرب اور کویت کی جانب سے حالیہ پابندیوں کی وجہ سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنس جانے والے شہریوں کو اپنے ملک واپسی کیلئے آسان ٹکٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پھنسے بھارتی ریاست کیریلہ کے شہریوں کیلئے ایئر انڈیا نے خصوصی آفر کے ذریعے ٹکٹ فراہم کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک پوسٹ میں ایئرانڈیا ایکسپریس نے بتایا ہے کہ دبئی اور شارجہ میں پھنسے کیرالہ کے باسیوں کو 330 درہم میں ملک واپسی کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ وہ سعودی عرب اور کویت کی حالیہ سفری پابندیوں کی وجہ سے یہاں محصور ہو گئے تھے۔

دبئی میں بھارتی قونصلیت کے ایک عہدیدار کے مطابق دسمبر 2020 کے بعد 600 کے قریب بھارتی شہری سعودی عرب جانے کی کوشش میں سفری پابندیوں کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں پھنسے رہے۔

قبل ازیں اس مہینے سعودی عرب اور کویت نے 2 ہفتوں کیلئے کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر گلف ممالک سے اپنے شہریوں کے علاوہ باقی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button