پاکستانی خبریں

دہشتگردوں کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ، 4 جوان شہید

خلیج اردو

12 فروری 2021

عاطف خان خٹک

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مکین میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں لانس نائیک عمران علی،سپاہی عاطف جہانگیر،سپاہی انیس الرحمن اورسپاہی عزیز شہید ہو گئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں. سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دی ہے.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button