
خلیج اردو
28 مئی 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات میں سڑک پر مستی سے گاڑی چلانے والے ایک ڈرائیور کی گاڑی بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کے انتہائی قریب گزری۔ موٹرسائکل بال بال بچا۔
ابوظبہی پولیس کے ایک ٹویٹ سے منسلک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی لین سے ہٹ کر موٹرسائیکلوں کی لین پر آجاتی ہے اور ایک موٹرسائیکل کو پھیچے سے ہٹ ہوتے ہوئے بچ جاتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بے قابو گاڑی آخری لمحے میں ہٹ جاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ موٹرسائیکل گاری کے نیچی آگئی ہے۔
#فيديو | بالفيديو .. شاهد خطورة الانشغال بغير الطريق .
بثت شرطة أبوظبي بالتعاون مع مركز المتابعة والتحكم- أبوظبي وضمن حملة " درب السلامة " ومبادرة "لكم التعليق" فيديو لحادث بسبب الانشغال بغير الطريق . pic.twitter.com/0dTdPIBH6l
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) May 28, 2021
ابوظہبی پولیس کے ٹریفک اینڈ پٹرولس ڈائریکٹوریٹ نے ڈرائیوروں کو گاڑی چلانے کے دوران احتطاط کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں فون استعمال نہ کرنے اور گاڑی چلاتے ہوئے فون استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری سرگرمیاں جن میں توجہ ہٹنے کی وجہ سے نقصان ہوسکتا ہے اس میں میک اپ لگانا یا خود کو آئینے میں تیار کرنا ، فوٹو کھینچنا اورگاڑی میں موجود دیگر مسافروں سے بات کرنا شامل ہیں۔
پولیس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سڑکوں پر ہونے والے سنگین حادثات کی ایک بنیادی وجہ بے دھیانی میں ڈرائیونگ ہے۔
انہوں نے گاڑی چلانے والوں کو یہ بھی یاد دلایا کہ یہ جرم 800 جرمانہ اور چار سیاہ پوائنٹس کی سزا کا موجب بنے گا۔
Source : Khaleej Times







