(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں کویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم تک جرمانے عائد کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کیسز میں دوبارہ اضافے کے بعد جرمانے کی تفصیلات جاری کردی گئی اور 2 ہزار درہم سے 50 ہزار درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ مئی میں جاری کئے گئے جرمانوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔
دوہفتے میں کرونا وائرس ٹیسٹ دوبارہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔صحت کی معیاری سہولیات برقرار نہ رکھنے اور مزدوروں کے صحت کا خیال نہ رکھنے پر 2 ہزار درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
کرونا وائرس کے پھیلاو کا سبب بننے پر 3 ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے ،عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال نہ کرنے ،اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرتے ہوئے عوامی مقامات میں داخل ہونے پر،کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر اور مزدوروں کو کرونا وائرس سے بچاو کے وسائل مہیا نہ کرنےپر5ہزار درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا
کام والی جگہ پر ماسک نہ پہننے پر مزدور کو 5 سو درہم اور سپروئزر کو 5 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
کویڈ 19 کی وجہ سے موت واقع ہونے والے مریض کی میت کو اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرتے ہوئے لے جانے پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ انتظامیہ کی جانب سے حکم جاری ہونے کے باوجود کرونا وائرس ٹیسٹ نہ کرنے پر بھی جرمانہ کیا جائے گا ۔
کمپنی اپنے پر مزدوروں کو کام پر لے جانے میں ہدایت کی نافرمانی کرتی ہے تو بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا جس میں ورکر کو 5 سو درہم جبکہ کمپنی کو 10 ہزار درہم تک جرمانہ کیا جائے گا ۔
پبلک یا پرائیوٹ تقریب کا اہتمام کرنے پر انفرادی طور پر 5 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔کروز شپ کو استعمال کرتے وقت کرونا وائرس کے خلاف اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے 20 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
گھر میں قرنطینیہ کرنے میں سمارٹ اپلیکیشن استعمال نہ کرنے یا ہیلتھ اتھارٹی کو خبر نہ کرنے یا سمارٹ ڈیوائس کو خراب یا گم کرنے پر 30 ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔پرائیوٹ کلاسز کا اہتمام کرنے ہر 50 ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
Source: The National







