(خلیج اردو)شارجہ کے حکمران شیخ سلطان بن محمد آل قاسیمی نےقرآن اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا ۔قرآن اکیڈمی قرآن کے بارے تحقیق کے لئے بنائی گئی ہے جو ریسرچ کرنے والے افراد کو سہولیات فراہم کرتی ہے ۔
شیخ سلطان نے اکیڈمی سے منسلک عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور مختلف اوراق کا معائنہ کیا ۔ قرآن اکیڈمی میں 7 عجائب گھر جائے گئے ہیں جو قرآن میوزیم سیون ریڈنگ میوزیم، قرآن کے ستون میوزیم، قرآن کی تلاوت والا میوزیم ، کعابہ کسوا میوزیم، قرآن کے قیمتی پرینٹگ والا میوزیم، اور قرآن کے سائنسی کرشموں والا میوزیم شامل ہے ۔
دورے کے دوران شیخ سلطان بن محمد آل قاسیمی کو میوزیم اور قرآن اکیڈمی کے بارے تفصیلی بریفنگ فراہم کی گئی ۔ شیخ سلطان نے قرآن خفظ کرنے کے کئے بنائے گئے سیکشن کا بھی دورہ کیا جہاں 84 ممالک کے 234 طالب علموں نے حصہ لیا ۔ شیخ سلطان نے ایک سرٹیفیکٹ پر دستخط بھی کئے جو اکیڈمی سے فارغ طالبہ کو دیا جائے گا ۔
قرآن اکیڈمی 75 ہزار سکیور میٹر پر بنائی گئی ہے جس کو 8 رویہ ستارے کے شکل دی گئی ہے جبکہ اس میں 48 مینار ہیں ۔قرآن اکیدنی کی عمارت پر فاطیمی ،مملوکی اور اندولودسی رنگ نمایا ہے ۔
Source : Gulf Today







