خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی پولیس کی جانب سے جمعے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے ابوظہبی میں واقع کے ایک کمپنی کے ملازمین کو ابوظہبی پولیس کو رشوت دینے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ابوظہبی پولیس کے انسداد کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل مطر مداد المہیری اپنے آفیشل فیسبک پیج پر لکھا نے وضاحت کی کہ کمپنی کے ملازمین نے پولیس اہلکار کو اس نیت کے ساتھ رشوت دینے کی کوشش کی تھی کہ وہ اپنے ڈیوٹی نظر انداز کرتے ہوئے حکام کو وکررز کے بارے میں جھوٹی معلومات فراہم کرے۔
تاہم، پولیس افسر نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور رشوت کی پیشکش کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
جس کے بعد پبلک پراسیکیوشن نے تفتیش کرتے ہوئے ورکرز کو قصوروار قرار دے دیا۔ اس موقعےپر ابوظہبی پولیس چیف نے ابوظہبی پولیس کے اہلکاروں کی ایمانداری اور جرائم کو روکنے کے لیے انکی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے شہریوں اور رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ کرپشن کے کسی بھی واقع کی شکایت اس نمبر 8002626 پر کال کر یا 2828 پر میسج بھیج کر دیں۔
Source: Khaleej Times







