خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی ام القواین امارات کی پولیس کی جانب سے شہریوں کے نام وارننگ جاری کی گئی ہے جس میں شہریوں اور رہائشیوں کو بیرون ملک سے آںے والے ایسےمشتبہ میسجز سے محفوظ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے جن میں ممنوعہ اشیاء کی فروخت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
ام القواین پولیس کو ایسی متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں جن میں متعدد افراد کی طرف سے شکایت کی گئی ہے کہ انہیں غیر ملکی نمبروں سے کچھ مشتبہ میسج آ رہے ہیں جن میں آڈیو کلپس اور تصویروں کے ذریعے ممنوعہ اشیاء کی فروخت کی پروموشن کی جا رہی ہے۔
میسج میں ویب سائٹ پر پیسوں کے عوض اشیاء خریدنے کا کہا جاتا ہے اور دیے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر بھی غیر ملکی ہیں۔
ان شکایات کے بعد ام القواین پولیس نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسے میسج وصول کرتے ہیں تو وہ فور طور پر ان میسجز کی شکایت اس نمبر 0501321817 پر کریں۔
ام القواین پولیس کا کہنا ہے کہ ان مشتبہ پیغامات کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور لوگوں کی سیفٹی اور سیکیورٹی کو مضبوط کیا جائے گا۔
Source: Gulf News







