متحدہ عرب امارات

زندگی کا سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟ شیخ محمد کی زبانی سنیں

 

خلیج اردو آن لائن:

جو  بھی متحدہ عرب امارات کے بارے میں جانتا ہے وہ متحدہ عرب امارات کی آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی خواہش بارے میں بھی ضرور جانتا ہوگا۔

آگے بڑھنے اور ترقی کرنا ایک نظریہ ہے جس کی سربراہی دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم  کر رہے ہیں۔

جمعے کے روز ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے شیخ محمد نے جوش بڑھا دینے والی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ٹائٹل انہوں نے "فلیشز آف لیڈرشپ” رکھاہے۔

اس ویڈیو میں شیخ محمد بتاتے ہیں کہ "میں ٹیم کو بتاتا ہوں کے آگے بڑھنے اور بہتر سے بہتر کرنے کی دوڑ کی کوئی حد نہیں ہے۔ اور یہ بات ہر روز سچ ثابت ہوتی جا رہی ہے”۔

مریخ مشن کی کامیاب لانچنگ سے لے دیگر کئی ورلڈ انڈیکسز میں اپنا نام بناتے ہوئے آج یو اے ای جس جگہ پہنچا ہے اس مقام تک پہنچنے میں یو اے ای نے دن دگنی رات چگنی محنت کی ہے۔

شیخ محمد مزید کہتے ہیں کہ "جب ہم کچھ کرنے وعدہ کرتے ہیں تو ہم وہ کر دیکھاتے ہیں۔ ہم سب کے خواب ہوتے ہیں لیکن صرف لیڈر ہی ان خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button