متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں اشتہاری پرمٹ کے لیے رجسٹریشن کی مدت میں توسیع، مواد تخلیق کرنے والوں کو اب 31 جنوری 2026 تک اندراج کی اجازت

خلیج اردو
ابوظہبی: یو اے ای میڈیا کونسل نے مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے اشتہاری پرمٹ حاصل کرنے کی رجسٹریشن مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے، جو جولائی میں متعارف کروایا گیا تھا۔ نئے اعلان کے مطابق تخلیق کار اب 31 جنوری 2026 تک اس پرمٹ کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

یہ پرمٹ ہر اس شخص کے لیے لازمی ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ویب سائٹس یا ایپس پر اشتہارات شئیر کرتا ہے، چاہے وہ ادائیگی شدہ ہوں یا مفت۔ یہ اقدام ڈیجیٹل اشتہارات میں شفافیت، پیشہ ورانہ معیار اور صارفین کے تحفظ کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا حصہ ہے۔

اشتہاری پرمٹ کی مدت ایک سال کے لیے ہے اور ہر سال اسے تجدید کیا جا سکتا ہے۔ اگر تجدید 30 دن کے اندر نہ کی جائے تو پرمٹ منسوخ ہو جائے گا۔ درخواست دہندگان کی کم از کم عمر 18 سال ہونی چاہیے، تاہم مخصوص شرائط و ضوابط کے مطابق بعض عمر کے گروپس کے لیے استثناء ہو سکتا ہے۔ 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے یہ سرگرمی قانونی سرپرست کے نام سے لائسنس کے تحت جاری کی جائے گی۔

اشتہاری پرمٹ حاصل کرنے کے لیے شہریوں اور رہائشیوں کو متعلقہ حکام سے الیکٹرانک میڈیا میں کاروباری لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے، جبکہ غیر ملکی وزیٹرز ایک مجاز ایجنسی کے ذریعے پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button