خلیج اردو
دبئی: دبئی کی ابتدائی عدالت کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کورٹ آف اپیل نے 32 سالہ شخص کی جانب سے خاتون کو بلیک میل کرنے اور اس کی نازیبا تصاویر اس کے خاندان والوں کو بھیجنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔
استعاثہ کی تفتیش کے مطابق متاثرہ خاتون نے گزشتہ اپریل میں رپورٹ درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسے ایک ایسے شخص نے بلیک میل کیا جس کے ساتھ اس کے رومانوی تعلقات رہے تھے۔
خاتون نے مزید کہا کہ مجرم نے اس سے اس کی محبت کا فائدہ اٹھایا اور ایک ویڈیو کال کے دوران اس نے اسے کچھ کام کرنے کو کہا۔ اس نے اس کی درخواستیں پوری کیں کیونکہ اسے یقین تھا کہ دونوں کی محبت شادی پر ختم ہوگی۔
متائثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ واٹس ایپ پر ویڈیو کلپس دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ جب اس نے مجرم سے ان کے بارے میں پوچھا تو اس نے اسے بتایا کہ اس نے ویڈیوز اور تصاویر اس وقت لی تھیں جب وہ ویڈیو کال پر تھے۔
اس پر ملزم نے بلیک میل کیا کہ اگر وہ اسے 25,000 درہم نہیں دیتی تو وہ اس کے والد اور دوستوں کو نازیبا تصاویر بھیجے گا۔ خاتون نے اسے رقم دی لیکن اس نے پھر بھی تصویریں فیملیز کو بھیج دیں۔
حکام کی جانب سے اس کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور اسے سزا پوری کرنے کے بعد اپنے آبائی وطن واپس ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times