خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں جیل کا وقت اور بھاری جرمانے سمیت سخت سزائیں ہونگی۔
راس الخیمہ پولیس نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پر عوام کو بچوں کے حقوق سے متعلق آرٹیکل (38) کی یاد دہانی کرائی ہے جس میں درج ذیل چیزوں سے منع کیا گیا تھا۔
— شرطة رأس الخيمة (@rakpoliceghq) October 10, 2022
کسی بھی صورت بھیک مانگنے کے لیے بچوں کا استحصال کرنا قابل گرفت ہے، اس سے اجتناب کریں۔ غیر قانونی چائلڈ لیبر جرم ہے اور اس سے گریز کریں۔
بچوں کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث کرانا جو ان کی تعلیم میں رکاوٹ بنتی ہیں اور ان کی جسمانی یا ذہنی صحت یا اخلاقی اور ذہنی سالمیت کو نقصان پہنچاتی ہوں۔
Source: Khaleej Times