متحدہ عرب امارات

باربی کیو پارٹیز اور شیشہ پینے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں گئیں

خلیج اردو
25 جنوری 2021
عجمان : یہ نہایت نامناسب اور غیر اخلاقی ہے کہ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی یا سیگریٹ نوشی کی جائے یا پھر جیسے کہ موسم کی مناسب سے ٹرینڈ چلا آیا ہے کہ کھلی جگہوں پر دوست ملکر پارٹیز کا انعقاد کریں جس میں وہ شیشہ پیتے ہیں اور باربی کیو کا پروگرام بناتے ہیں۔

اس حوالے سے عجمان میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر شیشہ پینے اور سبزازار میں باربی کیو کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر 1000 درہم کا جرمانہ ہو گا۔ بلدیہ میں محکمہ صحت اور ماحولیات کے محکمہ ڈائریکٹر خالد الحسنی نے بتایا کہ عجمان بلدیہ نے پارکوں ، گرین ایریاز اور ساحلوں پر شیشہ پینے ، شراب نوشی اور تمباکو نوشی کو سختی سے منع کیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کا تعاقب کیا جارہا ہے۔

الحسنی نے بتایا کہ حکام نے رہائشیوں اور سیاحوں کی صحت اور حفاظت کو برقرار رکھنے کیلئے ان سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ پارکس ، سبز علاقوں اور ساحل رہائشیوں کے ذریعہ جانے والے انتہائی اہم مقامات ہیں اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ وہ اس سے لطف اندوز ہونے کیلئے ایک مثالی اور صحت مند ماحول رکھیں۔

بلدیہ میں محکمہ زراعت اور عوامی پارکس کے ڈائریکٹر احمد سیف المحیری نے بتایا مشاہدپے میں آیا ہے کہ کچھ رہائشی جنہوں نے ان علاقوں میں شام گزاری وہ شیش پینے اور سگریٹ نوشی کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ بلدیہ نے پارکوں میں پہلے ہی سائن بورڈ لگا رکھے ہیں جس میں ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہے اور رہائشیوں کو ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے مہم بھی چلائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ نے متعدد جرمانے جاری کیے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو شیشہ تمباکو نوشی اور سبز علاقوں میں کچرا پھینکنے پر وارننگ جاری کی ہے۔ مشاہدے میں یہ بھی آیا ہے کہ فینملیز اپنے بچوں کو سبز علاقوں میں فٹ بال کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں جس سے عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے کے علاوہ وہاں رکھی گئی باڑ ، بینچوں اور چھتریوں کو بھی نقصانپہنچتا ہے۔ ااس طرح کے بگاڑ کو درست کرنے کیلئے بلدیہ کو کافی محنت اور وسائل لگانے پڑتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button