متحدہ عرب امارات

دبئی میں بھارتی کرکٹ لیگ کرونا وائرس کی لپیٹ میں 11 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت

دبئی میں 19 ستمبر سے شیڈول آئی پی ایل میں کرونا وائرس کے کیسز میں تشویش ناک اضافہ متعدد کھلاڑی آوٹ

(خلیخ اردو) دبئی میں بھارتی کرکٹ لیگ کرونا وائرس کی لپیٹ میں 11 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت اگیا ۔غیرملکی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ کرونا کیسز پازیٹیو ہونے کی تعداد 11 تک پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم کے ساتھ موجود چنائی سپر کنگز کے معروف بیسٹمین سریش رائنا نے فیملی ایشوز کو جواز بنا کر گھر کی راہ لے لی ہے۔

  1. چنائی سپر کنگز کے منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سریش رائنا آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، ہم اس مشکل وقت میں سریش رائنا اور ان کی فیملی کے ساتھ ہے، دھونی کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے رائنا چنائی سپرکنگز کے ٹاپ سکورر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطاق ایک روز پہلے چنائی سپر کنگز ٹیم کے ایک فاسٹ بولر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد سریش رائنا نے واپس بھارت جانے کا فیصلہ کیا، اب تک رپورٹ ہونے والے گیارہ کرونا پازیٹو کیسز میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں اور سٹاف کا تعلق چنائی سپرکنگز سے ہی ہے۔

 

 

Source : Pakistan Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button