خلیج اردو: صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ان کے ملک کے 62 ویں قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
25 فروری اس دن کی یاد میں بھی منایا جاتا ہے جب شیخ عبداللہ ال سالم الصباح 1950 میں تخت پر بیٹھے تھے۔
شیخ محمد نے ٹویٹ میں لکھا کہ "میرے بھائی شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور کویت کے عوام کو ملک کے قومی دن پر مبارکباد۔ ہماری دونوں قومیں تاریخی تعلقات اور دیرینہ دوستی کا اشتراک کرتی ہیں، اور ہم کویت کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں،”
عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے اسی طرح کے پیغامات امیر کویتی اور کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو بھیجے۔
دبئی کے حکمران نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اس موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ” امارات کے لوگوں کی طرف سے آپ کو اور آپ کی قیادت کو سلام، اور آپ کی مسلسل خوشحالی اور استحکام کے لیے ہماری نیک خواہشات۔ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے بھائی چارے اور ہماری محبت کو قائم رکھے”۔