
خلیج اردو
19 مارچ 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے تنزانیہ کے صدر کی وفات پر تنزانیہ کے نائب صدر کو پیغام میں تعزیت کی ہے جس میں انہوں نے انجہانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم ، ابوظبہی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے ایسے ہی پیغام میں تنزانیہ کے صدر جان موگولی کی وفاد پر اظہار افسوس کیا ہے۔






