متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں رمضان المبارک 2026 کا آغاز، قیادت کی عوام کو مبارکباد

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 2026 کا باقاعدہ آغاز 18 فروری سے ہو گیا ہے، چاند دیکھنے والی کمیٹی نے نئے ہلال کی رویت کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ملک بھر میں آج بروز بدھ پہلا روزہ رکھا جا رہا ہے۔

اسلامی روایات کے مطابق قمری مہینہ 29 یا 30 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اس سال شعبان کا مہینہ 29 دن میں مکمل ہوا۔

اس موقع پر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ہم متحدہ عرب امارات کے عوام اور تمام عرب و اسلامی اقوام کو بابرکت ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ خیر و عطا، خاندانی روابط کے فروغ اور روح کی پاکیزگی کا مہینہ ہے۔”

انہوں نے دعا کی کہ "اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو اس ماہ مبارک کو امن، سلامتی اور ایمان کے ساتھ دوبارہ نصیب فرمائے اور ہماری نیکیاں قبول کرے۔”

دریں اثنا شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے بھی رمضان المبارک کی آمد پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "رمضان ہمدردی، یکجہتی اور انسانی بقائے باہمی کے فروغ کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔”

متحدہ عرب امارات کی قیادت کے پیغامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ رمضان نہ صرف عبادت بلکہ سماجی ہم آہنگی اور باہمی روابط کے استحکام کا بھی ذریعہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button