متحدہ عرب امارات

یو اے ای اسکولوں کی طلبہ کو نامناسب سوشل میڈیا پوسٹس پر وارننگ

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے مختلف اسکولوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا کے غیر مناسب استعمال پر سخت انتباہ جاری کر دیا ہے دبئی کے ایک اسکول میں حالیہ دنوں ایسی آن لائن پوسٹس سامنے آئیں جن میں اسکول کا لوگو یونیفارم عملے کی شناخت اور کمیونٹی کے ارکان سے متعلق توہین آمیز ریمارکس شامل تھے

اسکول انتظامیہ نے والدین کو جاری کردہ مراسلے میں اس معاملے کو سنگین تشویش قرار دیتے ہوئے فوری توجہ اور خاندانی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے

انتظامیہ کے مطابق مڈل اسکول کے طلبہ انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر پوسٹس ویڈیوز اسٹوریز اور نجی پیغامات شیئر کر رہے تھے جبکہ اسکول کا نام لوگو یا عملے کی شناخت کے ساتھ توہین آمیز مواد کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا گیا

اسکول حکام کا کہنا ہے کہ بعض طلبہ کی جانب سے کیمپس نیٹ ورک پر پابندیوں کو نظر انداز کرنے کے لیے وی پی این ذاتی ڈیٹا سمز یا موبائل فونز استعمال کیے گئے جسے سائبر سیکیورٹی پالیسی کی دانستہ خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے

سوئس انٹرنیشنل سائنٹیفک اسکول دبئی کے ہیڈ آف سیکنڈری برائن کلیری نے کہا کہ اس نوعیت کے واقعات اسکول کمیونٹی پر وسیع اثرات مرتب کر سکتے ہیں خاص طور پر جب طلبہ والدین یا عملہ خود کو مجروح یا غلط انداز میں پیش کیا گیا محسوس کریں

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مواقع ہمیں طلبہ میں احترام ذمہ داری ڈیجیٹل شہریت اور ذاتی احتساب کی اہمیت اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں

دوسری جانب نورڈ اینگلیا انٹرنیشنل اسکول دبئی کی اسسٹنٹ ہیڈ میریشا اریکٹ نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جاتی ہے تاہم اس کے ساتھ طلبہ کی نیت عمر اور باہمی تعلقات پر پڑنے والے اثرات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے

انہوں نے خبردار کیا کہ یونیفارم لوگو یا ساتھی طلبہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کے سماجی ساکھ اور قانونی نتائج بھی ہو سکتے ہیں

ادھر ووڈلم امریکن اسکول کی پرنسپل مارہ قدورا نے واضح کیا کہ اسکولوں کے لیے ضروری ہے کہ ڈیوائس کے استعمال سے متعلق واضح پالیسی ہو اور اس پر مستقل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ محفوظ تعلیمی ماحول برقرار رکھا جا سکے

یو اے ای کے تعلیمی ادارے طلبہ میں ذمہ دارانہ آن لائن رویوں کو فروغ دینے کے لیے والدین اور متعلقہ اداروں کے ساتھ اشتراک کو ناگزیر قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button