خلیج اردو: ابوظہبی میں ایک شخص کو پیکڈ کھانے کے ڈبوں میں کیپٹاگون کے 4.5 ملین کیپسول اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ابوظہبی پولیس کے کریمنل سیکیورٹی سیکٹر کے انسداد منشیات کے ڈائریکٹوریٹ کو اس شخص اور گولیوں کو پہلے متحدہ عرب امارات اور پھر دوسرے ملک سمگل کرنے کے اس کے ارادے کے بارے میں معلومات ملی –
محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل طاہر غریب ال دہری نے وضاحت کی کہ ٹیم نے ملزم کی نگرانی کی اور دیکھا کہ اس نے پیکڈ سبز پھلیوں کے کین درآمد کیے اور تمام قانونی طریقہ کار اور جانچ پڑتال کے ذریعے اسے حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ جب ٹیم نے اس کے گودام پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا تو ڈبوں میں سے منشیات برآمد ہوئی۔
اہلکار نے بتایا کہ اس کارروائی میں تقریباً 4.5 ملین گولیاں ضبط کی گئیں، اس کے علاوہ منشیات کی تیاری اور پیکجنگ میں استعمال ہونے والے آلات کو بھی برآمد کیے گئے۔
اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ آپریشن کی کامیابی متعدد ٹیموں کے درمیان موثر ہم آہنگی اور تعاون کی وجہ سے ممکن ہوئی، انہوں نے مجرموں کو پکڑنے کے ساتھ ساتھ ملک کے نوجوانوں کو منشیات کے خطرات سے بچانے میں انسداد منشیات ٹیموں کی کوششوں کو بھی سراہا۔