متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات ، شہری سے خصوصی نمبر خریدنے کے بعد رقم ادا نہ کرنے والے ملزم کو بھاری رقم کا جرمانہ

خلیج اردو
03 فروری 2021
دبئی :متحدہ عرب امارات میں خصوصی نمبر کو بک کرنے کے بعد اس کی قیمت ادائگی نہ کرنے والے شخص کو 28 ہزار درہم کا جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق ایک شخص نے خصوصی سم کارڈ نمبر خرید کر 2 سالوں تک اسے استعمال کرنے کے باوجود قیمت ادا نہ کرنے والے شخص کو جرمانہ کیا ہے۔

عرب شخص نے ایک ملزم کے خلاف لاسوٹ کیا تھا جس میں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے پاس ایک خصوصی نمبر تھا جسے وہ بیچنا چاہتا تھا ، ملزم نے اس کے ساتھ رابطہ کیا اور وہ خصوصی نمبر خریدنے کی استدعا کی اور 25 ہزار درہم میں بات طے ہو گئی۔ ملزم نے اسے ابتدائی طور پر 2 ہزار درہم ادا کیے اور سم کارڈ لے کر وعدہ کیا کہ بقایا رقم وہ ادا کرے گا۔

تاہم ملزم نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور جب 233 ہزار درہم کا مطالبہ کیا گیا تو وہ اسے دینے سے قاصر رہا جس پر شکایت کنندہ نے 32 ہزار درہم ادائیگی سے متعلق ہرجانے کا کیس کیا۔ عدالت کے سامنے ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ۔ عدالت نے ملزم کو ہدایت کی کہ وہ 23 ہزار درہم بقایا جات اور 5 ہزار درہم بطور جرمانہ ادا کریں تاکہ شکایت کنندہ نے جو تکلیف اٹھائی اس کا ازالہ ہو۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button