خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجنمٹ کمیٹی کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظہبی کے تمام اسکولوں میں تمام جماعتوں کے لیے کلاسوں کا آغاز 14 فروری سے ہوگا۔
کمیٹٰی کا کہنا ہے اس نے اسکولوں کے لیے مخصوص احتیاطی تدابیر منظور کر لی ہیں۔ جو کہ تعلیمی سال ختم ہونے تک نافذ العمل رہیں گیں۔
تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ اس تعلیمی سال کے ختم ہونے تک ای لرنگ (گھر سے کلاسیں لینے کی) سہولت بھی دستیاب رہے گی۔
خیال رہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹٰی کی جانب سے اسکولوں میں کلاسوں کے آغاز سے پہلے وزارت تعلیم کی جانب سے بھی اتوار کے روز اعلان کیا گیا تھا کہ یو اے ای تمام سرکاری اسکولوں میں 14 فروری کلاسوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اور یہ اقدام طالب علموں کی اسکولوں میں بحفاظت واپسی کے لیے اٹھائے گئے گزشتہ اقدام کی کامیابی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای بھر کے سرکاری اسکولوں میں تمام جماعتوں کے طالب علموں کی واپسی کا عمل کو مرحلہ وار طے کیا جائے گا۔
وزارة التربية والتعليم، تشدد على أهمية الالتزام بتطبيق الإجراءات الاحترازية واتخاذ التدابير الوقائية والصحية، حفاظا على سلامة عناصر المجتمع المدرسي، وتفاديا لتطبيق القوانين والأحكام الخاصة بذلك. pic.twitter.com/ASuu8mqdtn
— وزارة التربية والتعليم (@MOEUAEofficial) February 3, 2021
وزارت تعلیم کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا تھا کہ اس تعلیمی سال کے دوران آن لائن کلاسوں کی سہولت بھی دستیاب رہے گی۔ تاکہ طالب علموں کو آن لائن کلاسوں سے اسکول کے اندر کلاسوں میں لانے کے عمل کو سہل انداز سے سر انجام دیا جا سکے۔
Source: Khaleej Times







