متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ماس میل کے حملوں سے محفوظ رہیں ، حکام کی جانب سے وارننگ جاری

خلیج اردو
25 اپریل 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مشکوک ای میلز اور فون کالز کے حوالے سے محتاط رہیں تاکہ وہ کسی فراڈ کا شکار نہ ہوں۔

ابوظہبی ڈیجیٹل اتھارٹی نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ای میلز ، لنکس یا کسی بھی غیر مستند اور نامعلوم ذرائع سے کسی چیز کو ڈاؤنلوڈ نہ کریں۔

پولیس اور بینکاری اداروں کی حالیہ اطلاعات کے مطابق بہت سے لوگ آن لائن دھوکہ دہی کی مختلف کاروائیوں کا شکار ہوچکے ہیں اور آن لائن لین دین میں بے احتیطاطی کی وجہ سے وہ اپنی رقم سے محروم ہو گئے۔

اتھارٹی نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے آپریٹنگ سسٹم اور سافٹ ویئر کو اپڈیٹ رکھیں کیونکہ اس سے الکٹرانک آلات کو بہتر تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ان وائرس کے خلاف ایکٹیو ہو سکتے ہیں آپ کا ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ یہ احتیاط سائبر کے مختلف خطرات سے بچانے کیلئے ایک سب سے اہم ٹول ہے۔

ماس میل اٹیک سروس میں خلل ڈالنے والے حملوں کی ایک قسم ہے۔ اس میں مختصر مدت میں کسی ایک ای میل ایڈریس پر بڑی تعداد میں ای میل پیغامات بھیجنا شامل ہے جس کا مقصد صارف کے ان باکس کی جگہ سے تجاوز کرنا ہے اور یہ حملے ای میل سرور کو خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔

ابوظبہی پولیس نے افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی کو اپنے کریڈیٹ کارڈ کی معلومات فراہم نہ کریں۔

پولیس فورس نے بتایا ہے کہ اپنا پرسنل ڈیٹا ، آئی ڈی نمبر ، اکاأنٹ کے پاسپورٹ ، ایم میل یا فون نمبر یا کچھ بھی انلائن ذرائعوں سے شیئر نہ کریں تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button