
خلیج اردو
25 اپریل 2021
بغداد : عراق کے دارالحکومت بغداد کے اسپتال ابن الخطیب میں رات گئے آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے۔ اسپتال میں کرونا وائرس کے مریض زیرعلاج تھے۔
آگ کرونا وائرس کے آئی سی یو میں آکسیجن کا سلنڈر پھٹنے سے لگی۔جس کے بعد ایمبولینس اور آگ بجھانے والی ٹیم نے وہاں پہنچ کر امدادی آپریشنز کیے۔
لاشوں اور زخمیوں کو دوسرے اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔
https://twitter.com/thestevennabil/status/1386082639396757509
عراق سول ڈیفنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ 120 مریضوں اور 90 دیگر افراد کو باحفاظت ریسکیو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
عرق میں دہائیوں سے جاری جنگ نے وہاں کے نظام صحت کو پہلے سے تباہ کیا ہے اور کرونا وائرس کی وجہ سے اس کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
وزارت صحت نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ عراق میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 102،5288 ہے جبکہ وباء سے 15،217 اموات ہوئیں ہیں۔
Source : Khaleej Times