خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظہبی میں ایک نوجوان ڈرائیور کو حکام نے22,850 درہم ٹریفک جرمانے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایک خاتون سے یہ گاڑی خریدی تھی لیکن اسے اپنے نام منتقل نہیں کیا۔
سرکاری عدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون نے اس شخص کے خلاف شکایت درج کرائی جب اس نے اس کے نام پر رجسٹرڈ کار پر ٹریفک جرمانے کو ختم کرنے سے انکار کیا۔ خاتون نے کہا کہ اس نے کار مدعا علیہ کو فروخت کر دی تھی لیکن اس نے رجسٹریشن کو اس کے نام منتقل کرنے میں تاخیر کی۔
اس شخص نے بعد میں اسی گاڑی کے ساتھ 22,850 مالیت کے جرمانوںکا ارتکاب کیا لیکن جرمانے کی ادائیگی نہیں کی۔ اس کے بعد اس معاملے میں خاتون کو عدالت لے جانے پر مجبور کیا گیا۔
اپنے مقدمے میں خاتون نے درخواست کی کہ مرد کو گاڑی کی ملکیت اپنے نام منتقل کرنے کا پابندکیا جائے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس شخص کی تمام ٹریفک خلاف ورزیوں کا اس کے ڈرائیونگ لائسنس کے خلاف اندراج کیا جائے۔
عدالت میں نوجوان نے ٹریفک جرمانے کا اعتراف کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے کار کی ملکیت اپنے نام منتقل کرنے میں تاخیر کی کیونکہ ان کے رہائشی ویزا کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔
تمام فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے اس شخص کو گاڑی کی ملکیت اس کے نام منتقل کرنے اور تمام ٹریفک جرمانے ختم کرنے کا حکم دیا اور اسے یہ بھی کہا کہ وہ عورت کے قانونی اخراجات ادا کرے۔
Source: Khaleej Times