خلیج اردو
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات کئ صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے منگل کو روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کو کھلا رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کریملن کے دورے کے دوران شیخ محمد بن زاید اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اپنے ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور روس کے تعلقات میں جاری تیز رفتار پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر پوتن نے شیخ محمد کو زاپوروزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورتحال اور جوہری سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے روس کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
شیخ محمد کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پلانٹ کی صورت حال کی نگرانی کررہا ہے جسے جاری رکھا جائے گا۔
Source: Khaleej Times