خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں سڑکوں اور عوامی سہولیات پر اپنی گاڑیوں سے کچرا پھینکنے کیوجہ سے ابوظہبی کے 162 کار سواروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
ابوظہبی پولیس نے جمعرات کو کہا کہ مذکورہ ڈرائیورز 2022 کے پہلے چھ مہینوں کے دوران مختلف سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے اپنی گاڑی کی کھڑکیوں سے فضلہ پھینکتے ہوئے پکڑے گئے۔
دوران ڈرائیونگ سڑک پرکچرا پھینکنے کا جرمانہ 1,000 درہم اور چھ بلیک پوائنٹس ہیں۔
#أخبارنا |
#شرطة_أبوظبي تُخالف 162 سائقًا لـ"إلقاء مخلفات أثناء القيادة"
”Abu Dhabi Police fines 162 drivers for “dumping waste while driving”
التفاصيل :https://t.co/ouOWPXhIIY#أخبار_شرطة_أبوظبي pic.twitter.com/Z2MiDsMBXY
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) August 18, 2022
پولیس فورس نے سڑک استعمال کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ اور صحت عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص جگہوں پرکوڑا اور فضلہ پھینکیں اور امارات کی مہذب شکل کو محفوظ رکھیں۔
ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کو تعلیم دینے میں اپنی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ گاڑی چلانے والوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی ضرورت کے بارے میں یاد دلایا گیا ہے اور ان کے ساتھ مسافروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں سے کوئی فضلہ باہر نہ پھینکیں۔