متحدہ عرب امارات

ابوظہبی کے الشہامہ میں شہری سہولت کے لیے پیڈ پارکنگ سسٹم کا آغاز

ابوظہبی کے الشہامہ میں شہری سہولت کے لیے پیڈ پارکنگ سسٹم کا آغاز

ابوظہبی: خلیج اردو
ابوظہبی کے علاقے الشہامہ میں آج سے پیڈ پارکنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان Q مووبلیٹی نے کیا۔ یہ اقدام ابوظہبی کے محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر کی نگرانی میں کیا گیا ہے اور اس کا مقصد پارکنگ اسپیس کے استعمال کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔

نئے پارکنگ سسٹم میں نیو اور اولڈ الشہامہ دونوں علاقوں کے 3,704 پیڈ پارکنگ اسپیسز شامل ہیں، جن میں 40 اسپیسز افرادِ معذوری کے لیے مخصوص ہیں۔ صارفین پارکنگ کی ادائیگی ڈیجیٹل چینلز جیسے Darb اور TAMM ایپلیکیشنز کے ذریعے آسانی سے کر سکتے ہیں۔

معیاری پارکنگ اسپیسز کے لیے فی گھنٹہ فیس 2 درہم مقرر کی گئی ہے۔ Q مووبلیٹی نے بیان میں کہا کہ الشہامہ میں اسکولز، مالز اور کمیونٹی سہولیات کی تیزی سے ترقی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک اور سڑکوں پر رش بڑھ گیا ہے، اور رہائشی و تجارتی عمارتوں تک گاڑیوں کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

نئے پیڈ پارکنگ نظام سے علاقے میں ٹریفک کا بہتر انتظام اور پارکنگ اسپیس کے استعمال میں بہتری متوقع ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button