خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شاپنگ مال میں لڑائی کے الزام میں شرپسندوں کے گروہ کو گرفتار کرلیا

خلیج اردو: راس الخیمہ کے ایک شاپنگ مال میں چند شرپسند لوگوں کے ایک گروپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو ایک شاپنگ مال میں گرما گرم بحث میں مصروف تھے۔

راس الخیمہ پولیس نے مشتبہ افراد کو سوشل میڈیا پر عوام میں لڑائی کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد حراست میں لے لیا۔

پولیس نے اس واقعے کو فلمانے اور سوشل میڈیا پر شائع کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

تمام مشتبہ افراد کو مزید کارروائی کے لیے راس الخیمہ کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

راس الخیمہ پولیس نے کہا کہ اس نے بار بار رہائشیوں کو جھگڑا شروع کرنے یا ویڈیوز شائع کرنے اوراسے وائرل کرکے عوامی امن کو خراب کرنے سے خبردار کیا ہے کیونکہ اسے رازداری کی خلاف ورزی، ہتک عزت اور عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button