
خلیج اردو
04 اکتوبر 2021
شارجہ : شارجہ میں ایک گاڑی میں مردہ پائے گئے 8 سالہ بچے کی موت کے پیچھے کسی قسم کے جرم کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ 27 جون کو لاپتہ ہو گیا تھا جو پڑوسیوں کی گاڑی میں مردہ پایا گیا۔
شارجہ پولیس کے فرانزک ڈویژن کے ایک اعلی عہدیدار کے مطابق لڑکا کھیلتے ہوئے کار میں داخل ہوا اور اس کے اندر بند ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گھٹن اور گرمی کی وجہ سے چل بسا کیونکہ وہ کئی گھنٹوں تک گاڑی کے اندر بند رہا۔ پولیس نے کیس پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا ہے۔
الغرب پولیس اسٹیشن میں بچے کے خاندان نے بچے کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی تاہم وہ پڑوسیوں کے گاڑی میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی کے مالک نے گاڑی کو لاک نہیں لگایا تھا اور بچہ کھیلتے ہوئے اس میں جاکر گھسا تھا تاہم وہ دروازہ بند کرنے کے بعد باہر نہیں جا سکا۔
شارجہ پولیس نے متائثرہ خاندان سے تعزیت کی ہے۔ حکام نے والدین سے کہا ہے کہ وہ بچوں کے حوالے سے محتاط رہیں اور اس حوالے سے غفلت نہ برتیں۔ پولیس نے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے والدین سے کہا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں۔
Source : Khaleej Times







