متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : آج کا دن دھندلہ اور مرطوب رہے گا ، درجہ حرارت کا حد سے تجاوز کرنے کا امکان

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں پیر کے روز موسم صاف اور کچھ اوقات میں دھندلا رہے گا۔ قومی مرکز برائے موسیات کے مطابق ملک میں نیچے کی جانب آئے بادل رہیں گے جو بارش برسانے والے بن سکتے ہیں۔

ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ داخلی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے 49 ڈگری تک رہے گا۔ جبکہ ساحلی علاقوں میں یہ 33 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

رات کے وقت نمی اور صبح کے وقت ساحلی علاقے پر دھند کا امکان ہے۔ ہلکے سے درمیانے اور تازہ ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

بحیرہ عرب اور بحیرہ اومان میں درجہ حرارت ہلکے سے درمیانے رہنے کا امکان ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button