
خلیج اردو
ابوظبہی: پولیس نے منشیات سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی جہاں خلیفہ بندگارہ سے سمگل کی جانے والی 1.5 ٹن ہیرون برآمد کی جس کی مالیت ایک سو پچاس ملین درہم تھی۔
پولیس نے یہ منشیات ابوظہبی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر ضبط کیں ہیں۔
ابوظہبی پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پائلٹ فارس خلف المزروئی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ انسداد منشیات کے محکمے کی تحقیقات میں ایک پڑوسی ملک سے ایک مشتبہ کھیپ کا پتہ چلا جسے یورپ بھیجے جانے کی کوشش کی جاری تھی۔
اطلاع ملتے ہی محکمہ انسداد منشیات اور ابوظہبی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے فوری طور پر ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی۔
المزروعی نے کہا کہ یہ آپریشن اب تک کا سب سے کامیاب آپریشن تھا۔ آپریشن کی کامیابی فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور بین الاقوامی گروہوں کا مقابلہ کرنے میں اعلیٰ صلاحیتوں کی بھی تصدیق کرتا ہے۔
Source: Khaleej Times







