
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو کہا ہے کہ وہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کی کہ تحریک ناکام ہوگی اور ان سوینگ یارکر دے ایک بال پر تین وکٹیں گرائے گا۔
ضلع دیر کے ہیڈکوارٹرز تیمرگرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کپتان عدم اعتماد کی تحریک پر کامیابی حاصل کرے گا۔
عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن کی ایسی تحریک کا انتظار کررہا تھا۔ اللہ کے فضل سے سب کچھ شفاف ہوگا۔ اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں اپوزیشن کی تین وکٹیں ایک بال سے گراؤں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عدم اعتماد کی تحریک سے ایک دن قبل ڈی چوک میں ایک بڑا جلسہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کا ایک سمندر ہوگا جو ڈی چوک میں نظر آئے گا۔
وزیر اعظم خان نے اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں کے سربراہان کو چوروں کا گلدستہ قرار دیا۔
Source: Khaleej Times







