
خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت انسانیت، ہمدردی اور دوسروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک دائمی پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بابرکت دن پر دعا گو ہیں کہ اللہ دنیا کو امن، اتحاد اور استحکام عطا فرمائے۔
متحدہ عرب امارات میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جمعہ 5 ستمبر کو سرکاری اور نجی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو تین روزہ چھٹی حاصل ہوگی۔ اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمان بھی 12 ربیع الاول کو عقیدت و احترام سے عید میلاد النبی ﷺ منائیں گے۔
دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز تمام عوامی پارکنگ مفت ہوگی، تاہم ملٹی لیول پارکنگ اور الخیل گیٹ پارکنگ (N.365) اس سہولت سے مستثنیٰ رہیں گی۔







