خلیج اردو
17 مارچ 2021
دبئی : رمضان میں ادا کی جانے والی خصوصی نماز تراویح کی مساجد میں ادائیگی کی اجازت دیدی گئی ہے۔
جمعرات کے دن نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو دیکھتے ہوئے نماز تراویح کی اجازت دی گئی ہے۔
اس حوالے سے تراویح کا دورانہ 30 منٹ ہوگا۔ مساجد کو نمازوں کو بند کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خواتین کے ہال کو بند کیا جائے گا۔
اس دوران مذہبی تقریریں اور بیانات پر پابندی ہوگی۔ خصوصی عبادت اعتکاف کے حوالے سے آخری دنوں میں حکام اپڈیٹ دیں گے۔
مساجد کو پہلے مارچ میں بند کیا گیا تھا اور وجوہات تھی کہ کرونا وائرس سے خود کو بچایا جائے۔ اس حوالے سے جولائی میں پانچگانہ نمازوں کیلئے مساجد کو کھولا گیا لیکن جمعہ کی نماز کی اجازت 4 دسمبر کے بعد سے دی گئی ہے۔
Source : Khaleej Times







