
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی عجمان امارات میں پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والی خاتون ڈرائیور تک پہنچ گئی۔ خاتون پر 2 لاکھ 47 ہزار درہم جرمانہ عائد
پولیس کے مطابق خاتون ٹریفک قوانین کی 414 خلاف ورزیاں کیں جن میں زیادہ تر خلاف ورزیاں تیز رفتاری سے گاڑی چلانا تھی۔ پولیس نے خاتون تک پہنچ کر اسکی گاڑی ضبط کر لی ہے۔
خاتون نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ہر ہفتے ٹریفک قوانین کی تقریبا 4 خلاف ورزیاں کیں۔
پولیس کا کہنا ہے 30 سالہ عرب خاتون کو جرمانے کی رقم ادا کرنا ہوگی اورجرمانہ ادا کرنے میں ناکامی کی صورت میں گاڑی نیلام کردی جائے گی۔
شرطة عجمان تضبط سائقة متهورة تجاوزت قيمة مخالفاتها 247 ألف درهم pic.twitter.com/AbPI3UaRzb
— ajmanpoliceghq (@ajmanpoliceghq) March 17, 2021
Source: Khaleej Times







