متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پولیس کی جانب سے شہریوں کو بھیکاریوں سے دور رہنے کی تلقین

خلیج اردو
17 مارچ 2021
دبئی : اس کے باوجود کے ماضی میں سخت قانون اور اس حوالے سے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا لیکن شارجہ میں پھر بھی بھیک مانگنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ اس حوالے سے شارجہ پولیس نے معاشرے کے تمام افراد سے کہا ہے کہ وہ بھیک مانگنے والوں سے خبردار رہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا رابطہ نہ کریں۔

بھیک مانگنے والے اکثر گھروں میں جاتے ہیں اور وہ کرونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھتے۔ نہ تو یہ لوگ ماسک پہنتے ہیں نہ داستانے اور لوگوں سے رقم مانگتے ہوئے ان سے وباء پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

ان بھکاریوں کو سپر مارکیٹ ، مساجد ، بس اسٹینڈز ، شاپنگ مالز اور دیگر اسٹورز کے قریب دیکھا جاتا ہے اور یہاں سے انہیں جلدی بھیک مانگنے کی امید ہوتی ہے۔

حکام کے مطابق بھکاری کرونا وائرس کے پھلاؤ کا بڑا سبب بن سکتے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ بھکاریوں پر ترس نہ کھائیں کیونکہ ان کا واحد مقصد رقم بنانا ہے۔

پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ بھیک مانگنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ایسے افراد کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں۔ اس حوالے سے رہائشی 901 یا 80040 پر کال کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button