
خلیج اردو
17 مارچ 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں رمضان سے قبل حکام نے مختلف قواعدوضوابط جاری کیے ہیں جن کا مقصد عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے ہے۔
اس حوالے سے کسی بھی قسم کی اجتماع سے منع کیا گیا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھاررٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف آل دھاہیری نے اس حوالے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
رمضان میں خصوصی نماز تراوایح مساجد میں پڑھی جائے گی جس کیلیے زیادہ سے زیادہ وقت تیس منٹ رکھا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دوستوں اور رشہ داروں کے درمیان پارٹیوں سے اجتناب کیا جائے۔ صرف ایک گھر میں رہنے والے اکھٹے کھانا کھا سکتے ہیں۔
افطار ڈنر خواہ وہ کسی دوست یا فیملی کی جانب سے ہو یا کسی کمپنی کی جانب سب پر پابندی ہوگی۔
ریستورانوں سے پابندی ہوگی کہ وہ ہوٹل کے اندر یا باہر افطار کیلیے کھانا فراہم کرے۔ تاہم مزدوروں کیلیے لیبر کمپلیکسز میں ہی کھانا مہیا کیا جائے گا جہاں سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ پابندیاں یا بندشیں عالمی معیار کے حفاظتی اقدامات ہیں۔
بزرگ شہریوں اور مہلک امراض میں مبتلا افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی اجتماع سے پرہیز کرے تاکہ حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
عوام کی حفاظت کے حوالے سے آگاہی مہمات رمضان کے مہینے میں چلائے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
Source : Khaleej Times







