خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی میں ہوٹلوں کو ماہ رمضان کے دوران درج ذیل قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔
ماہ رمضان میں اگر ہوٹل روزے کے وقت کے دوران کھانا پیش کرنا چاہتے ہیں تو ان پر پردے گرانے پر پابندی ہوگی۔
ابوظہبی کے کلچر اور ٹورازم سے متعلق ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیر کے روز جاری کی گئی ہدایات کے مطابق ماہ رمضان کے دوران ہوٹلوں اور ریستورانوں کے لیے صبح سے شام تک اپنے پردے اوپر رکھنے ہوں گے۔
ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہےکہ تمام ریستورانوں اور ہوٹلوں کی باقاعدگی سے انسپیکشن کی جائے گی۔ تاکہ قواعد و ضوابط پر عمل درآؐمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید برآں، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں سخت سزا دی جائے گی۔
یاد رہے کہ ماہ رمضان 13 یا 14 اپریل کو شروع ہونے کا امکان ہے۔







