متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: چرس رکھنے اور اسمگلنگ کے الزام میں ایک خاتون سمیت تین ایشیائی باشندے گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے 5 کلو چرس رکھنے اور اسمگلنگ کے الزام میں تین ایشیائی باشندوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ایشیائی خاتون مسافر کا بھاری بیگ دیکھ کر کسٹمر انسپیکٹر شک گزرا تو اس نے بیک کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا۔

بیگ کی تلاشی لینے پر بیگ میں سے منشیات برآمد ہوئیں۔ جس کے بعد 30 سالہ خاتون مسافر کو مزید تفتیش کے لیے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر موجود پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

تفتیش کے دوران خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اسے ایک نامعلوم شخص نے بیگ دیا تھا اور اسے کہا تھا کہ دبئی پہنچ کر وہاں ایک اور شخص سے رابطہ کرے۔

ابتدائی طور پر خاتون نے بیگ میں موجود مواد کے بارے میں لاعلم ہونے کا موقف اختیار کیا۔

تاہم، پولیس نے اس خاتون کو دبئی میں موجود شخص سے رابطہ کرنے کا کہا۔ خاتون کی طرف سے رابطہ کرنے پر اس شخص نے خاتون کو ڈیرا میں ایک ہوٹل میں کمرہ کرائے پر لینے اور اسکا انتظار کرنے کا کہا۔

جب وہ شخص اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ہوٹل میں خاتون کو ملنے آیا تو دبئی پولیس کی انسداد منشیات ٹٰیم نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کے بعد تینوں افراد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے چرس اسمگل کرنے اور یو اے ای میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button