عالمی خبریں

بنگلہ دیش، مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 26 افراد جانبحق، متعدد لاپتہ

 

خلیج اردو آن لائن:

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق اتوار کے روز بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے جنوب میں واقع شیتالکسیا دریا میں 50 مسافروں کو لیجانے والی کشتی ایک کارگو جہاز سے ٹکرانے کے بعد دریا میں ڈوب گئی۔ جس کے نتیجے میں 26 افراد جانبحق  جبکہ متعدد لا پتہ ہوگئے ہیں۔

نریان گنج ضلع کے ایڈمنسٹریٹر مستین بلا کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح تک 21 لاشیں دریا سے نکالی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی ڈھاکہ سے 20 کلومیٹر کی دوری واقع نریانگنج ضلع روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ڈوب گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  "جب کشتی کو کھینچ کر ساحل پر نکالا گیا تو زیادہ تر لاشیں اس کے اندر ہی موجود تھیں”۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ مسافر تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

کشتی میں سوار افراد کے رشتہ دار اپنے پیاروں کی تلاش کے لیے دریا کے کنارے پر جمع ہوگئے۔ جبکہ فائر برگیڈ کے غوطہ خور لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ ریسکیو مشن گزشتہ رات موسم کی خرابی کی وجہ سے روکنا پڑا، تاہم پیر کی صبح دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی حکومت کیجانب سے بڑتےہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے ملک بھر میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ جس کے بعد لوگ اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے اسی وجہ سے کشتی مسافروں سے پوری طرح بھری ہوئی تھی۔

بنگلہ دیش میں اتوار کے روز ایک ہی دن میں 7 ہزار 87 کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button