متحدہ عرب امارات

شارجہ میں نئے رولز جاری ، رمضان میں افطار ٹینٹ پر پابندی عائد کر دی گئی

خلیج اردو
10 مارچ 2021
شارجہ : شارجہ کی کراسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کی ٹیم نے نئے کرونا وائرس کے ضوابط جاری کیے ہیں جنہیں رمضان کے مقدس مہینے میں بھی لاگو کیا جائے گا اور عوام کو اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے رمضان میں لوگوں کیلئے لگائے جانے والے افطار ٹینٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ یہ دبئی اور عجمان کی جانب سے پابندی کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔

خاندانوں کیلئے اور ادارہ جاتی افطار پر پابندی عائد ہوگی ۔ ریستورانوں کے سامنے ، گروپوں میں ، گھروں اور مساجد میں اجتماعی طور پر افطار کرانے سے متعلق تمام سنٹرز پر پابندی ہوگی۔

خیراتی افطار جو کہ مفت کھانا بانٹے گی ، وہ صرف تصدیق شدہ خیراتی اداروں کیلئے اجازت ہوگی۔ حکام کے مطابق ان رولز پر عمل درآمد کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں 911 پر مفت کال کرکے اطلاع دیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button