
خلیج اردو
راس الخیمہ کے علاقے سدروح کی سڑکوں پر رمضان المبارک کے دوران افطار سے قبل شہریوں کا رش معمول بن گیا ہے جہاں مشہور اسنیک شاپس کے باہر لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
معروف Sidrouh Restaurant میں رمضان کے دوران روزانہ 20 ہزار سے زائد سمبوسے فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ عام دنوں میں یہ تعداد 10 ہزار سے بھی کم ہوتی ہے۔
اسی طرح Mubarak Sweets میں روزانہ مزید 5 سے 6 ہزار سمبوسے تیار کیے جاتے ہیں جس کے بعد دونوں دکانوں پر مجموعی طور پر یومیہ فروخت 25 ہزار سے تجاوز کر جاتی ہے۔
دکان انتظامیہ کے مطابق رمضان سال کا سب سے مصروف وقت ہوتا ہے اور پہلے دو دنوں میں ہی فروخت معمول کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو جاتی ہے۔
افطار دسترخوان کیلئے سبزی والے سمبوسے کے ساتھ ساتھ پنیر اور پنیر و چپس کے ذائقے بھی شہریوں میں بے حد مقبول ہو چکے ہیں جبکہ پکوڑا، جلیبی اور انڈہ بھجی کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ہفتے کے اختتام پر شارجہ اور عجمان سمیت دیگر امارات سے شہری خصوصی طور پر یہاں کا روایتی ذائقہ چکھنے کیلئے راس الخیمہ کا رخ کرتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق رمضان میں افطار سے قبل سمبوسوں کی بڑھتی ہوئی طلب نہ صرف روایتی ذائقوں کی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ اماراتی معاشرت میں اجتماعی افطار کی روایت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔







