متحدہ عرب امارات

فلسطین کے بارڈرر اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کا احترام کیا جائے ، متحدہ عرب امارات نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے خصوصی عمل کی حمایت کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
یکم جون 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے خصوصی عمل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام تر تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستوں پر مشتمل حل کیلئے کوششیں تیز کر دی جو 1967 میں مشرق یروشلم کو فلسطین کے دارلحکومت کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں یو اے ای کے مستقل مندوب احمد عبدالرحمن الجرمان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سامنے اپنی تقریر میں اس حوالے سے اپنے تائثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کا پاس رکھنا لازم ہے اوراایسے میں ایک دوسرے کے بارڈرز کا احترام کرنا چاہیئے۔

اپنے تقریر میں سفیر نے کہا کہ اسرائیلی حکام خطے میں امن کیلئے کوششیں تیز کرے اور الاقصیٰ مسجد کے تقدس کا خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ فلسطین کے علاقوں میں اسرائیل کے جبری آبادکاری کو روکا جائے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکورفٹی کونسل کے 22 مئی کے قرارداد پر اطمینان کا اظہار کیا جو جنگ بندی سے متعلق تھا۔

الجرمان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کی طرف سے فلسطینی عوام اور ان کے اداروں کیلئے تیز رفتار ، پائیدار تعمیر نو اور بحالی کیلئےے حمایت کے ایک مضبوط پیکیج کی تیاری پر زور دیا اور اسے اقوام عالم کی جانب سے ضروری اقدام قرار دیا۔

اس انلان کانفرنس میں سفیر نے سفارتی عمل جاری رکھنے پر زور دیا اور دونوں فریقوں سے اعتماد سازی کیلئے سنجیدہ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا جس کا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیلی عوام اور خطے کے بڑے پیمانے پر سلامتی ، استحکام اور مہذب زندگی کو یقینی بنانا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button