خلیج اردو
یکم جون 2021
ریاض : سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ان مسافرون کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے جنہوں نے ویکسین لی ہوئی ہوں۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے ان مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی ہے جنہوں نے مکمل طور پر ویکسین لگوائے ہوئے ہوں۔
مسافروں کیلئے ضروری ہے انہوں نے فائزر بائیوٹیک ، موڈرینہ ، آکسفورڈ اٹرازینیکا اور جونسن اینڈ جونسن کی ویکسین لگوائے ہوئے ہوں اور ان کے پاس ویکسن لینے کا سرٹیفیکٹ بھی ہو۔
جی اے سی اے نے 7 دنوں کے قرنطینہ دورانیے کا اعلان کیا ہے جن مسافرون نے ویکسین نہیں لگوائے ہوں اور وہ مملکت سعودی عرب میں آرہے ہوں۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی نے اصرار کیا کہ کوویڈ ویکسین محفوظ موثر اور تحفظ کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے اپنے گردونواح میں پھیلنے والی بدگمانیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے ہرڈ ایمونٹیٰ حاصل کرنے میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔
Source : Khaleej Times






