متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے 960 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی پر حالیہ جنگ میں متاثرہ ہونے والے تقریبا 20 ہزار خاندانوں کی مدد کے لیے انسانی بنیادوں پر کام کرنے والی اپنی ایجنسی ایمریٹس ریڈ کریسنٹ کے ذریعے 960 ٹن فوڈ اور میڈیکل سپلائز پر مشتمل امداد سامان غزہ روانہ کر دیا۔

اماراتی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے رفع بارڈر کے زریعے امدادی سامان کی اب تک 33 کھیپیں بھیجی ہیں۔

فلسطین میں اس وقت شدید انسانی بحران کا سامنا ہے، لوگوں کھانے پینے کی اشیاء، کپڑوں، دوایوں اور تعمیراتی سامان کی کمی کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ ایسے حالات میں متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ فلسطین انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد فراہم کی ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں بھی متحدہ عرب امارات 29 ٹرکوں میں 808 ٹن امدادی سامان فلسطین بھیجا تھا، جس کی کل مالیت 9 ملین درہم تھی جو 10 ہزار خاندانوں کی امداد کے لیے بھیجا گیا تھا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button