متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات 59 حکومتی سروسز سنٹرز کو ایک مہینے میں بند کرے گا

خلیج اردو
یکم فروری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے وزارت ترقی کے کونسل ڈی ایم سی نے 50 فیصد وفاقی حکومتی سروسز سنٹرز بند کرکے انہیں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کرنا ہے۔ اس کیلئے حکومت نے دو سالوں کا پلان بنایا ہے جن میں مختلف بند ہونے والی سروسز کی انلائن کرانا مقصود ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق پیلے مرحلے میں 282 سروسز سنٹرز کو بند کیا جائے گا اور ان کی خدمات انلائن دی جائے گی۔ ان میں سے 59 سروسز سنٹرز 2021 کے پہلے سہہ ماہی میں بند کر دیئے جائیں گے۔ باقی مراکز کو 2021 سے 2022 کے درمیان اس طرح سے بند کیے جائیں گے کہ اس سے ان خدمات پر اثر نہ پڑتا ہو۔

یہ فیصلہ نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کیلئے وزیر شیخ محمد منصور بن زید النہیان کی زیر صدارت کونشل کی جانب سے کیا گیا۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا منصوبہ ایک جامع حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے جس میں علاقائی صورت حال اور خطے میں بدلتے تبدیلیوں کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ اس میں طلب ، معیار ، معاشی اثرات کو مدنظر رکھ کر اقدام اٹھایا گیا ہے۔

Source b: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button