خلیج اردو: عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے متعدد اعلیٰ فوجی اور پولیس حکام سے ملاقات کی، جو زید II ملٹری کالج کے گریجویٹس کے 47ویں گروپ کی گریجویشن تقریب میں شریک تھے۔
العین میں کالج کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں سفارتی مشنز کے نمائندوں اور ملٹری اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔
حاضرین نے شیخ محمد کو متحدہ عرب امارات اور بعض عرب ممالک سے فارغ التحصیل طلباء کے نئے گروپ کو انکے گریجویشن پر مبارکباد دی۔
انہوں نے زید II ملٹری کالج کے گریجویٹس کی بہترین فوجی تدریس اور تربیت فراہم کرنے پر کالج کی بھی تعریف کی، جسکی وجہ سے کالج دنیا کے سب سے باوقار ملٹری کالجز میں شمار ہوتا ہے۔
اجلاس میں دبئی بارڈر سیکیورٹی کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم، محمد بن احمد البواردی، وزیر مملکت برائے دفاعی امور؛ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل انجینئر عیسی سیف محمد المزروعی، متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف؛ اور زاید II ملٹری کالج کے کمانڈر بریگیڈیئر عامر محمد النیادی نے شرکت کی۔