
بریکنگ نیوز: یکم مارچ سے پہلے ختم ہونے والے ویزے کے حامل افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے 17 نومبر تک کی مہلت دے دی گئی
خلیج اردو آن لائن: یو اے ای حکام کی نے یکم مارچ سے پہلے ختم ہوچکے ویزوں کے بعد غیر قانونی طورپر رہائش اختیار کرنے والے افراد کے لیے 3 ماہ کی ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا ہے۔
ریاستی نیوز ایجنسی WAM نے وفاقی اتھارٹی برائے شناختی اور شہریت کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سعید راکان الرشیدی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ اسکیم یہ 18 مئی سے شروع ہوئی تھی اور 18 اگست کو ختم ہونے والی تھی لیکن اب یہ اسکیم 17 نومبر تک جاری رہے گی۔
وفاقی اتھارٹی برائے شناختی اور شہریت کا اس اسکیم کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ یہ اسکیم یو اے اے کے رہنماؤں کی طرف سے اٹھائے گئے کئی فرادخدل اقدامات میں سے ایک ہے۔ ان اقدامات میں انہوں نے کورونا وبا کے باعث پیدا ہونے والے چیلنجز میں انسانیت کو ترجیح دی ہے۔
الراشیدی نے غیر قانونی افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جرمانے بھرے بغیر ملک چھوڑ دیں۔
یہ اسکیم کن افراد کے لیے ہے؟
یاد رہے کہ یہ اسکیم ان لوگوں کے لیے جن کے سیاحتی، وزٹ یا رہائشی ویزے یکم مارچ سے پہلے ختم ہوگئے تھے اور وہ اس کے بعد بھی رہائش اختیار کیے ہوئے تھے۔
اور یہ اسکیم ان افراد کے لیے نہیں ہے جن کے سیاحتی یا وزٹ ویزے یکم مارچ کے بعد ختم ہوئے اور نہ ہی ان افراد کے لیے ہے جن کی نوکری اور یکم مارچ کے بعد ختم ہوئی اور انکے رہائشی ویزا کینسل ہوگیا۔
الرشیدی کا کہنا تھا کہ ” ایسے رہائشی یا وزٹرز جو یکم مارچ سے پہلے سے ملک میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں اگر وہ ملک چھوڑ دیتے ہیں تو ان پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا”۔ اور ان پر یو اے ای واپس آنے کے لیے بھی کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔
اس اسکیم سے فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہین؟
اس سے پہلے دی گئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایمنسٹی اسکیم پر رجسٹریشن کرواناپڑتی تھی۔ لیکن اب اس اسکیم جو بھی فائدہ اٹھانے چاہتا ہے وہ سیدھا ایئرپورٹ جائے گا۔
حکام کے مطابق اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے لیے آپ کے پاس صرف آپ کا اصلی پاسپورٹ اور فضائی ٹکٹ ہونی چاہیے۔
تاہم اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد اگر دبئی ایئرپورٹ سے واپس جائیں گے تو انہیں پرواز سے پہلے ایئرپورٹ کے ٹرمینل 48 پر ایمگریشن ڈیپارٹمنٹ جانا ہوگا۔
جبکہ ابوظہبی، شارجہ اور راس الخیمہ ایئرپورٹس سے ملک چھوڑنے والوں کو پرواز سے چھ گھنٹے قبل ایئرپورٹ آنا ہوگا۔
حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بیوی بچوں یا خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد کو اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ایک ہی وقت میں ملک چھوڑنا ہوگا۔
مزید برآں معزور افراد اور 15 سال سے کم عمر بچوں کو ایئرپورٹ پر ایمنسٹی اسکیم کے پراسیس نہیں گزرنا پڑے گا۔
ایمنسٹی اسکیم سے متعلق تمام سوالات کے جواب دینےکے لیے ایک ٹول فری نمبر800453 دیا گیا ہے۔
The Federal Authority for Identity and Citizenship (ICA) has announced the extension of the grace period granted to residency violators for another three months, along with fine exemptions>>
— Identity and Citizenship- UAE (@ICAUAE) August 17, 2020
Major General Saeed Rakan Al Rashidi, Director General of Foreigners Affairs and Ports at ICA, said the grace period extension runs from August 18 to November 17 and includes all violators with visas expired before March 1>>
— Identity and Citizenship- UAE (@ICAUAE) August 17, 2020
Source: Khaleej Times







