
( خلیج اردو ) دبئی میں سال 2020 میں 70 نئے تفریخی پارک بنائے گئے جس سے دبئی کے مختلف حصوں میں پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تعداد 185 تک پہنچ گئی ہے ۔
دبئی میونسپلٹی کے ڈاریکٹر جنرل داود آل ہجری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دبئی میں تمام پبلک پارک صرف لوگوں کو سر سبز مقامات میں تفریخ فراہم کرنا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد دبئی کو ایک نئے زاویے سے جدید سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کی ایک کھڑی ہے ۔ داود آل ہجری نے مزید کہا کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے نظریئے کے مطابق دبئی میں موجود مختلف مکتب فکر رکھنے والے افراد کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی جانب گامزن ہے ۔رہائشی مقامات کے نعقب میں تفریخی پارک اور کھیل کے میدان بنانا دبئی میونسپلٹی کے مشن میں شامل ہے ۔
دبئی میونسپلٹی کے قیام کے بعد پانچ بڑے پارک بنائے گئے ہیں جو دبئی کے مختلف حصوں میں لوگوں کی تفریخ کا سبب بن رہے ہیں ۔ دبئی میونسپلٹی نے ممراز بیچ پارک ،کریک پارک ،مشرف پارک ،صفا پارک کے علاوہ پانچ تالاب والے پارک بھی بنائے ہیں جو ال برشاء ، آل قوص، آل نحدہ، آل قصیص اور آل خوانیج میں واقع ہے ۔
پارک بناتے وقت بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا پڑھتا ہے ۔ بڑے اور چھوٹوں کی تفریخ کا علیحدہ علیحدہ انتظامات کئے جاتے ہیں ۔ بڑوں کے لئے ملاقات کرنے کی مناسبت سے بیٹھنے کی جگہیں بنائی جائیں جاتی ہے جبکہ بچوں کے کھیل کھود کے لئے مناسب مقامات بنائے جاتے ہیں ۔
پارک کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے تو ایک حصہ نوجوانوں کے لئے مختص ہوتا ہے جن میں ٹینس، باسکٹ بال ،فٹ بال، ولی بال اور جاگنگ کا مناسب بندوبست کیا جاتا ہے جبکہ دوسری جگہ خواتین اور فیملز کے لئے مختص ہوتی ہے ۔
Source: Khaleej Times






